اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں، ناوابستہ تحریک کے سربراہی ملک کی حیثیت سے ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کے اراکین نے فلسطین کے لئے اپنی حمایت کاایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق منجملہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت پر ایک بار پھر تاکید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام حسین دہقانی نے ، کہا کہ امن و سلامتی کے قیام کے لئے، بین الاقوامی سطح پر قانون کی حاکمیت کا احترام ضروری ہے۔غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے اراکین کو یکطرفہ اقدامات اور بین الاقوامی روابط میں قانون کی حاکمیت پر منفی اثرات مرتب ہونے سے تشویش لاحق ہے اور ان کا ماننا ہے کہ کسی بھی ملک یا چند ملکوں کے گروپ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ سیاسی اہداف کی خاطر دوسرے ملک کو اس کے قانونی اور جائز حق سے محروم کریں۔
.......
/169